لاہور(پی پی آئی)باغوں کے شہرمیں سموگ کاراج ہے جس کے باعث فضائی آلودگی میں لاہور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح317ریکارڈ کی گئی، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح 411، کینٹ پولو گراؤنڈ 454، ایچی سن کالج میں شرح401 ریکارڈ کی گئی، پی پی آئی کے مطابق شہر کا موجود درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن نافذ دوسری جانب ماہرین کے مطابق شہری احتیاط کریں، درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری تک جاسکتاہے۔ انتظامیہ کی جانب سے سموگ کے باعث صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں ہفتہ کوسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے، پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابقلاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
Next Post
تبلیغی جماعت کے سابق امیر حاجی عبدالوہاب کے وصال کو5برس بیت گئے
Sat Nov 18 , 2023
کراچی (پی پی آئی)عالمی تبلیغی جماعت پاکستان شوریٰ کے سابق امیر حاجی عبدالوہاب کی5ویں برسی18 نومبر کو تھی جس پر ان کے معتقدین نے ان کی یادیں باتیں تازہ کیں۔ وہ 1922 میں دہلی انڈیا میں پیدا ہوئے اوراتوار 18 نومبر2018 کودنیائے فانی سے رخصت ہوگئے۔مجلس احرار کے سرگرم کارکن بھی رہے اور تحریک ختم نبوت میں بڑھ چڑھ کرحصہ […]