لاہور: انجری کے شکار شعیب ملک اور عبدا لرزاق جوہانسبرگ سے وطن واپس پہنچ گئے، اسٹارآل راونڈرز کا کہنا ہے قومی کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہے۔ایک عرصے بعد ٹیم میں جگہ پانے والے اسٹار آل راونڈرز شعیب ملک اور عبدالرزاق ان فٹ ہونے کے باعث جنوبی افریقہ میں ٹی 20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ لاہورایئر پورٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں عبدالرزاق کا کہنا تھاکہ ٹیم کا مورال بلند ہے، کھلاڑی ہی ان فٹ ہوتے ہیں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو لمبی اننگز کھیلنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مگر لڑکے بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ شعیب ملک نے کہا کہ ڈاکٹرز نے ٹانکے کھلنے تک آرام کا مشورہ دیا ہے، جب انہیں محسوس ہو گا کہ کارکردگی بہتر نہیں تو کرکٹ چھوڑ دیں گے۔