جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 تبلیغی جماعت کے سابق امیر حاجی عبدالوہاب کے وصال کو5برس بیت گئے

کراچی (پی پی آئی)عالمی تبلیغی جماعت پاکستان شوریٰ کے سابق امیر حاجی عبدالوہاب کی5ویں برسی18 نومبر کو  تھی جس پر ان کے معتقدین نے ان کی یادیں باتیں تازہ کیں۔ وہ 1922 میں دہلی انڈیا میں پیدا ہوئے اوراتوار 18 نومبر2018 کودنیائے فانی سے رخصت  ہوگئے۔مجلس احرار کے سرگرم کارکن بھی رہے اور تحریک ختم نبوت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔پی پی آئی کے مطابق حاجی عبدالوہاب سہارنپور کی راجپوت برادری سے تعلق رکھتے تھے ہجرت کے بعد آپ پاکستان میں تحصیل بْوریوالا ضلع وہاڑی کے گاؤں (331چک) شفٹ ہوئے، اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کیاور تحصیلدار کے طور ملازمت کرنے لگے۔  1944 میں مرکز نظام الدین انڈیا میں مولانا الیاس کاندھلوی سے ملاقات اور 6 ماہ تک انکی خدمت میں رہنے کے بعد سرکاری ملازمت کو خیر باد کہااورساری عمرتبلیغ اور دعوت کیلئے وقف کردی۔آپ پاکستان کے ان پانچ اشخاص میں سے تھے جنہوں نے ساری زندگی اس کام کے لیے وقف کی اور پاکستان میں حاجی شفیع قریشی اور حاجی بشیر  کے بعدتبلیغی جماعت کے امیر مقرر ہوئے آپ نہ صرف عالمی تبلیغی مرکز رائیونڈ لاہور پاکستان کے شورٰی کے امیر بلکہ مرکزی شورٰی مرکز نظام الدین انڈیا کے رکن بھی تھے۔