سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نیگوجرانوالہ یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا

گوجرانوالہ(پی پی آئی) گوجرانوالہ کے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا، وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ گوجرانوالہ یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، انہون نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ گوجرانوالہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا اور صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے دعا خیر کرائی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن وہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے، انہوں نے قائد اعظم پبلک سکول گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا، صوبائی کا بینہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعلی چلڈرن ہسپتال، برن یونٹ، کا افتتاح اور سینٹرل جیل، سول ہسپتال اور تھانہ صدر سمیت زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ بھی کریں گے، وہ کمشنر آفس میں ہونیوالے صوبائی کا بینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، وہ میڈیکل کالج میں برن یونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا ٹاک بھی کریں گے، دورے کے اختتام پر ان کی مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کے لیے 5 ارب 61 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیاہے، یونیورسٹی آف گوجرانوالہ 961 کنال پر محیط ہو گی اور یونیورسٹی کے لئے مجوزہ اراضی شہر کے قریب ترین ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کا یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے، وزیر اعلی محسن نقوی کی صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کو یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی تعمیر کے پراجیکٹ کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرنے ہدایت کی۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ انشائاللہ ایک سال کے اندر یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز ہو جائے گا، یونیورسٹی کا قیام گوجرانوالہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور ضرورت ہے، گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام سے اعلیٰ تعلیم کا حصول گوجرانوالہ کے طلباء کے لئے ممکن ہوسکے گا۔