اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنیکی درخواست پر سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کہاکہ اسلام آباد میں کئی لوگوں پر کریمنل کیسز ہیں، صرف شیریں مزاری کا نام کیوں شامل کیاگیا؟پولیس کے وکیل طاہر کاظم نے کہاکہ شیریں مزاری کے خلاف 7مقدمات درج ہیں،شیریں مزاری کی ٹریول ہسٹری کافی زیادہ ہے۔عدالت نے کہاکہ کیسز درج ہیں یا ٹریول ہسٹری زیادہ ہے، یہ تو کوئی بات نہ ہوئی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Next Post
فواد چودھری کے پروڈکشن آرڈر اور میڈیکل ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ
Wed Nov 22 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام ا?باد نے فواد چودھری کے پروڈکشن ا?رڈر اور میڈیکل ٹیسٹ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام ا?باد میں فواڈ کیس میں فوادچودھری کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش نہ کیا جا […]
