ریاض (پی پی آئی)سعودی عرب نے ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی زائرین حج کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سعودی کابینہ نے پاکستانی حج وعمرہ زائرین کے لیے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ حج 2024 کے لیے پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ہے۔گزشتہ برس بھی پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں عازمین کی تعداد بھی ایک لاکھ 79 ہزار تھی تاہم کورونا وبا کے اثرات اورمہنگائی کے باعث حج درخواستوں کی تعداد کم رہی تھی۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی حج پالیسی کے مطابق 2024 کے لیے حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے۔
Next Post
لاہور ہائیکورٹ سے ایف آئی اے کے 11 برطرف افسران بحال
Wed Nov 22 , 2023
لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کے 11برطرف افسران کو تاحکم ثانی بحال کردیا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی)اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جسٹس انوارحسین نیایف ا?ئی […]
