شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزارکی ایم پی او آرڈرز کالعدم قراردینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

 اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزارکی ایم پی او آرڈرز کالعدم قراردینے کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نیسماعت کی جس دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے اختیار پر بھی دلائل مکمل کئے گئے۔درخواست گزارکے وکیل شیرافضل مروت پیش نہ ہوئے جس پر انہیں تحریری دلائل جمع کرانیکی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد کے اختیارات سے متعلق عدالت نے دوعدالتی معاونین مقررکیے تھے، دونوں بیرسٹر صلاح الدین اور وقار رانا عدالت میں دلائل دے چکے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریارآفریدی اور شاندانہ گلزارکے خلاف ایم پی او آرڈر معطل  اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مزید ایم پی او آرڈرجاری کرنے سے بھی روک رکھا ہے۔

Next Post

کراچی سے کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد گرفتار،اسلحہ برآمد

Thu Nov 23 , 2023
کراچی(پی پی آئی) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی کے تھانے سائٹ اے کی حددو میں کارروائی کرتے ہوئے 4 کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزموں سے 2 نائن ایم ایم اور 2 ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوئے، ملزموں نے […]