ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کی100بااثر خواتین کی فہرست جاری، پاکستان کی افروز نما اور نیہا منکانی شامل

کراچی (پی پی آئی)برطانوی نشریاتی ادارے  بی بی سی نے دنیا کی 100 بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست جاری کردی جس میں 2 پاکستانی خواتین افروز نما اور نیہا منکانی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق  شمشال وادی کی افروز نما تین دہائیوں سے بھیڑ بکریاں چرا رہی ہیں، شمشال وادی میں جانوروں کو چرانے کا کام سیکھنے کی روایت دم توڑ رہی ہے، ہر سال چرواہے ریوڑ کو سطح سمندر سے 4,800 فٹ بلند چراگاہوں میں لے جاتے ہیں، جانور چرانے کے کام سے ہوئی آمدن سے بچوں کو تعلیم کے حصول کا موقع ملا۔ افروز نما وادی کی پہلی خاتون تھیں جوجوتوں کے جوڑے کی مالک بنی تھیں۔اس کے علاوہ اس فہرست میں شامل ایک اور پاکستانی کا نام نیہا منکانی ہے جس نے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں کا سفر کیا تھا۔پی پی آئی کے مطابق ملنے والی امداد کے ذریعے نیہا اور ان کی ٹیم نے 15,000 سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو زندگی بچانے والی کٹس اور دیگر سامان مہیا کیا۔فہرست میں امریکا کی سابق خاتون اول مشعل اوبامہ اور انسانی حقوق کی وکیل ایمل کلونی بھی شامل ہیں۔