پاکستان کرکٹ بورڑ نے ٹیم کے کوچز کے لےے اشتہار جاری کردیا

لاہور(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈنے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور ان کے معاون کے لےے اشتہار جاری کر دیا۔پی سی بی نے ہیڈ کوچ ، فیلڈنگ کوچ،اسپین بولنگ کنسلٹنٹ کے علاوہ فزیوتھراپسٹ کی آسامیوں کے لیے اشتہار ات جاری کئے ہیں۔جس کے لے امیدوار سے 5مئی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ہیڈ کوچ ڈیوواٹمورمعاہدہ مکمل کرنے کے بعد رواں سال ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو گئے تھے جس کے بعد 2ماہ کے لئے سابق کپتان معین خان کو ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔فیلڈنگ کوچ کے لیے پی سی بی نے جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جونٹی روڈز سے رابطہ کر لیا ہے۔

Next Post

سندھ میں بلوچستان جیسے حالات پیدا نہ کیے جائیں : ایم کیو ایم حیدر آباد

Fri Apr 18 , 2014
حیدر آباد: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا ہے کہ سندھ میں بلوچستان جیسے حالات پیدانہ کیے جائیں اگر پاکستان نہ رہا تو یہاں کسی کی سیاست نہیں چل سکے گی ، کالے قانون کو حیدرآباد ،کراچی سمیت ملک بھر کی عوام مسترد کرتے ہیں۔ وہ حیدرآباد پریس کلب کے سامنے لاپتہ کارکنان کی […]