ماڈل ٹاﺅن پولیس کی کارروائی قتل اور ڈکیتی میں ملوث ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

کراچی:  کراچی پولیس نے ماڈل ٹاﺅن میں کارروائی کر تے ہوئے سابق انسپکٹر اور پی آئی اے کے انجینئر کے بیٹوں کو قتل اور ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ انوسٹی گیشن کراچی عبدالحمید کھوسوکی سربراہی میں پولیس نے اختیار بلو تھانہ ماڈل کالونی کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضے سے2عدد پستول اور موٹر سائیکل بر آمدکر لی۔ ملزم محمد طلحہ ولد راجہ محمد اشرف ریٹائرڈ پولیس آفیسرکا بیٹا ہے جبکہ ملزم محستشم شفیق ولد محمد زمان پی آئی اے انجینئرکے بیٹے کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتا ر کر لیا، ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ماڈل کالونی کے علاقے میں 25مئی2014کو رضوان صدیقی نامی شخص کوجو منرل واٹر سپلائی کا کام کرتا تھا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا جس کا مقدمہ الزام نمبر 19/14بجز دفعہ 302تھانہ ماڈل کالونی میں درج ہے ،ملزمان اس سے پہلے بھی قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں جیل جاچکے ہیں،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔افسران بالا کی طرف سے کارروائی میں شریک افسران اور سپاہیوں کے لے سر ٹیفیکیٹ اور نقد اانعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

Next Post

پاکستان کرکٹ بورڑ نے ٹیم کے کوچز کے لےے اشتہار جاری کردیا

Fri Apr 18 , 2014
لاہور(پی پی آئی)پاکستان کرکٹ بورڈنے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور ان کے معاون کے لےے اشتہار جاری کر دیا۔پی سی بی نے ہیڈ کوچ ، فیلڈنگ کوچ،اسپین بولنگ کنسلٹنٹ کے علاوہ فزیوتھراپسٹ کی آسامیوں کے لیے اشتہار ات جاری کئے ہیں۔جس کے لے امیدوار سے 5مئی تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ہیڈ کوچ ڈیوواٹمورمعاہدہ مکمل کرنے […]