اسلام آباد (پی پی آئی) امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید نے اسلام آباد کی معروف فیصل مسجد میں خطبہ جمعہ دیا اور امامت کروائی۔پی پی آئی کے مطابق امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید کا خطبہ جمعہ میں کہنا تھا کہ مسلمانوں کی مثال ایک جسم جیسی ہے جس کے تمام حصے ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں۔ آخرت کو بہتر بنانے کیلئے اپنی ذات میں بہتری لائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلمان راہِ تقویٰ پر گامزن رہیں اور آپس میں بھائی چارے، محبت اور برابری کا معاملہ رکھیں۔ امام کعبہ بدھ کو اسلام آباد پہنچے تھے، اپنے دورے کے دوران وہ حکومتی شخصیات کے علاوہ دینی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔