اسٹیٹ بینک کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح، آج سے کام شروع کرے گی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، دیگر کرنسیوں میں معمولی اتار چڑھاؤ

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

پاکستان میں بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتیں حکمرانوں کی نااہلی کا نتیجہ ہیں: پی ڈی پی

بلاول اور فضل الرحمان میں ملکی سیاست پر بات چیت

جامشورو میں کاروکاری کے نام پر خاتون کے قتل پر وزیر داخلہ کا ڈی آئی جی حیدرآباد سے رابطہ ،سخت کارروائی کی ہدایت

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کشمیری مسلمانوں کو مسلسل7  ویں جمعہ بھی قدیمی جامع مسجد سرینگرمیں نماز کی اجازت نہیں ملی

سرینگر(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے آج مسلسل چھٹے ہفتے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو سیل رکھ کر کشمیریوں مسلمانوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔ پی پی آئی کے مطابق  قابض انتظامیہ نے اس خوف سے کہ جامع مسجد سرینگر میں لوگوں کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے جامع مسجد کی انجمن اوقات کو مسلسل چھٹے جمعہ بھی مسجد کے دروازے کھولنے کی اجازت نہیں دی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فارو ق کوبھی آج گھر میں نظر بند رکھا گیا۔انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسجد کو مسلسل سیل رکھنے اور میر واعظ عمر فاروق نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔دریں اثنا اسرائیل کی طرف سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف سرینگر کے علاقے ہمنہ میں مرکزی امام بارہ کے سامنے پرامن احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔واضح رہے کہ قابض انتظامیہ نے اس خوف کے پیش نظر کہ جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کا اجتماع بھارت اور اسرائیل مخالف مظاہرے میں تبدیل ہو سکتا ہے جامع مسجد کونماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسلسل سات ہفتوں سے مقفل کر رکھا ہے۔