اندرون سندھ سرکاری و نجی املاک پر بااثر افراد غیرقانونی طورپرقابض

 سانگھڑ(پی پی آئی)اندرون سندھ سرکاری و نجی املاک پر بااثر افراد کے غیرقانونی  قبضوں کا سلسلہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے،اصل مالکان پربے بنیاد مقدمات قائم کر کے انھیں پریشان کیا جاریا ہے نیزعدالتوں میں ہزاروں کیسز التوا کا شکارہیں اداروں میں موجود بد عنوان افراد  رشوت کے عوض ہر جائز ناجائز کام قواعد و ضوابط کے بغیر انجام دے رہے ہیں جس کے باعث اصل مالکان کیس جیت جانے کے باوجود اپنی جائیداد سے محروم ہیں پی پی آئی کے مطابق  پیچیدہ عدالتی نظام کے باعث جائیدادوں کی ملکیت کے ہزاروں کے سیکڑوں کیسز التوا کا شکار  ہیں۔

Next Post

 لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

Sun Nov 26 , 2023
لاہور(پی پی آئی) سموگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات کے باوجود لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 356 ریکارڈ کیا گیا ہے۔مال روڈ پر ٹریفک بند ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 458 ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ڈی ایچ اے فیز 8 کے […]