سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ  امریکا مین انتقال کر گئیں

کراچی(پی پی آئی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم امریکا میں انتقال کر گئیں۔بابر غوری کے اہلخانہ کی جانب سے انوار جہاں بیگم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر حمزہ مسجد ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی اور تدفین فارسٹ پارک سیمنٹری میں ہوگی۔ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی والدہ 3 ماہ قبل امریکا کے شہر ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ کے انتقال پر مقامی کمیونٹی کے افراد نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی والدہ بھی انتقال کر گئی تھیں۔

Next Post

 کراچی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج

Sun Nov 26 , 2023
کراچی(پی پی آئی)راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر صدرالدین میرانی کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں مجرمانہ غفلت اور قتل بالسبب کی دفعات […]