نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 کراچی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج

کراچی(پی پی آئی)راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر صدرالدین میرانی کی مدعیت میں شارع فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں مجرمانہ غفلت اور قتل بالسبب کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمہ میں کیالیکٹرک، نقشہ پاس کرنے والیافسران، این اوسیز جاری کرنے والے ادارے غفلت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، شاپنگ سینٹر کی درجنوں دکانیں بھی جل گئیں۔