کوہستان (پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان میں کولائی پلاس پولیس نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوجوان لڑکی کے قتل کا سفاکانہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کرنے والے جرگے کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسعود خان نے تین مشتبہ افراد کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے دیگر ملزمان جنہوں نے وائرل ویڈیو کے جواب میں لڑکی کے اہل خانہ کو یہ گھناؤنا فعل انجام دینے کا مشورہ دیا تھا کو پکڑنے کی جاری کوششوں پر روشنی ڈالی۔مقتول لڑکی کے دو چچا سمیت گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا ہے جنہیں جسمانی ریمانڈ کے لیے مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔پولیس کے مطابق عبدالقیوم اور محمد نصیر کے نام سے شناخت کیے گئے ان ملزمان نے جرگے کے افسوسناک فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔پی پی آئی کے مطابق پولیس جرگے میں شریک تمام افراد کو تلاش کرنے اور گرفتار کرنے کے لیے کولائی پلاس کے پہاڑی علاقے برشریال میں چھاپے مار رہی ہے۔مقتولہ کے والد کو پہلے ہی حراست میں لیا جا چکا ہے۔ڈ پولیس نے ویڈیو میں مقتول لڑکی کے ساتھ دیکھے گئے نوجوان کو بھی مقامی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا اور بیان ریکارڈ کرایا۔ نوجوان نے دعویٰ کیا کہ اسے اس بات کا کوئی علم نہیں کہ یہ ویڈیو کس نے اور کیوں اپ لوڈ کی۔ؤفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے ذمہ دار فیس بک اکاؤنٹ کی صداقت، اصلیت، اس مالک اور آپریٹر کی تصدیق کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ پتا لگانے کے لیے مکمل انکوائری کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو کو ایک ہی اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی متعدد تصاویر سے بنایا گیا ہے۔
Next Post
سابق وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین جائیں گے،سندھ کے رہنماؤں کو بھی چلنے کی دعوت
Wed Nov 29 , 2023
کراچی (پی پی آئی)سابق وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے چین کے دورے پر جائیں گے۔ شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا اہم وفد 3 روزہ دورے پر چین جائے گا۔ پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ سندھ کے رہنماؤں کو بھی وفد میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے شہباز شریف چین میں اہم […]