سینئر صحافی حامد میر پر حملہ افسوس ناک ہے:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی پر زور مزمت کرتے ہوئے حکومت سے واقعے کے ذمہ داران کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر پے درپے حملے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لےے لمحہ فکریہ ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماﺅں نے جیو نیوز کی انتظامیہ اور حامد میر کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Next Post

حکومت صوبے کے عوام درپیش مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے :شرجیل انعام میمن

Sat Apr 19 , 2014
حیدر آباد: صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی پی پی حکومت صوبے کے عوام کو در پیش مسائل کے حل اور انھیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور اس ضمن میں ایک جامع حکمت عملی کے تحت صوبے کے مختلف علاقوں میں فلاح و بہبود ، […]