کراچی: تحریک فیضان اولیاءپاکستان کے مرکزی صدردیوان عظمت نے محکمہ اوقاف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں موجود اولیا ءکے مزارات کے انتظامات ان کے سپرد کر دیے جائیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیوان عظمت نے کہا کہ ملک میں اولیا کرا م کے مزارات پر حملے باعث تشویش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جب بھی دین اسلام پر کڑا وقت آیااحیاءاسلام کا کام صالحین اور صوفیاءکی جماعت نے ہی انجام دیاہے، اولیا کے مزارات کا انتظام تحریک فیضان اولیا کے حوالے کر دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے کراچی میںاتوار(آج) کو کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
Next Post
سینئر صحافی حامد میر پر حملہ افسوس ناک ہے:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان
Sat Apr 19 , 2014
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان اور سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری نے سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی پر زور مزمت کرتے ہوئے حکومت سے واقعے کے ذمہ داران کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں پر پے درپے حملے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے […]
