ائمہ کرام جمعہ کی نماز میں عافیہ کی جلد رہائی کے لیے خصوصی طور پر دعاکریں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

ہیوسٹن ٹیکساس (پی پی آئی) گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن اور ایپی لیپسی فاونڈیشن کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ میں مقید اپنی ہمشیرہ ڈاکٹر عافیہ سے ملنے کے لیے ہیوسٹن ٹیکساس پہنچ گئی جبکہ جمعیت العلمائے اسلام کے سینیٹر طلحہ محمود بھی ڈاکٹر عافیہ سے ملنے امریکہ پہنچے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق  ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے سینیٹر طلحہ محمود کے ہمراہ ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل اشعر شہزاد سے ملاقات کی جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔سینیٹر طلحہ محمود یکم دسمبر کو ایف ایم سی کارسویل جیل میں ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کریں گے جبکہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی 2 اور 3 دسمبر کو اپنی بہن سے ملاقات طے ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکہ سے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر عافیہ کی سلامتی اور رہائی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ملک بھر کی مساجد اور مدارس کے ائمہ کرام سے اپیل کی ہے کہ یکم دسمبر کو جمعۃ المبارک کی نماز میں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی صحت، سلامتی اور عافیت کے ساتھ جلد رہائی و وطن واپسی کے لیے خصوصی طور پر دعائیں کرائیں کہ اللہ تعالیٰ رہائی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم فرما دے۔

Next Post

ایون فیلڈ کیس میں بریت، نواز شریف کے ’لاڈلہ‘ ہونے میں کوئی شک نہیں رہا؟ پرویز الہٰی

Thu Nov 30 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی نے نوازشریف کی ایون فیلڈ کیس میں بریت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد بھی کیا ان کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے؟چوہدری پرویز الہٰی نے ان خیالات کا اظہار […]