سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جدہ ایئرپورٹ میں دل کا دورہ پڑنے والے ایک پاکستانی سمیت دو عمرہ زائرین کو بچالیا گیا

جدہ  (پی پی آئی)جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی طبی ٹیم نے  ایک پاکستانی سمیت دو عمرہ زائرین کی جان بچالی جنہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ ایک عمرہ زائر پاکستانی ہے جس کی عمر 70 سال ہے جبکہ دوسرا ازبک زائر ہے جس کی عمر 68 سال ہے۔پی پی آئی کے مطابق طبی ٹیم نے کہا ہے کہ ’دونوں زائرین کے دل کی دھڑکن مکمل طور پر بند ہوگئی تھی‘۔’بر وقت مداخلت سے دل کی دھڑکن بحال کرکے ان کی جان بچالی گئی ہے‘۔طبی ٹیم نے کہا ہے کہ ’ایئرپورٹ پر زائرین اور مسافروں کو طبی خدمات کی فراہمی کے لیے ٹیم 24 گھنٹے موجود ہے‘۔’ایئرپورٹ پر طبی ٹیم کے پاس جان بچانے کے لیے تمام آلات موجود ہیں جبکہ ہنگامی حالات میں مسافروں کو قریبی ہسپتال منتقل کرنے کی بھی استعداد ہے‘۔