کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجز دھامرہ نے کہا ہے کہ الیکشن کو الیکشن سمجھ کر لڑا جاتا ہے،وہ پیپلز پارٹی کے 56ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کر ر ہے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق سابق سینیٹر عاجز دھامرہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کے ممبر جیتیں گے تو بلاول بھٹو زرداری جیتے گا،اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہو نگے،اس وقت جوش کے ساتھ ہوش کے ساتھ کام لینا ہے اورسوچ سمجھ کر قدم اٹھانا پڑے گا۔ عاجز دھامرہ نے کہا کہ پی پی پی نے کسانوں مزدورں عوام کو آواز دی،آج بھی ایک کھیل کھیلا جا رہا ہے ایک مفرور کو ملک لایا گیا۔ 8فروری کو الیکشن کے نتیجہ میں بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے، عاجز دھامرہ نے کہا کہ یہ تجدید عہد کا دن ہے۔
Next Post
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مینٹیننس،شہرقائد میں کل فراہمی آب جزوی متاثر رہے گی
Fri Dec 1 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر اتوار کو بجلی کی سالانہ مینٹیننس کی جائے گی جسکے باعث شہرقائد میں 3 دسمبر کو پانی کی فراہمی جزوی متاثر رہے گی۔پی پی آئی کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے 24-2023سے سالانہ مینٹیننس کے کام کے باعث 3 دسمبر کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف […]