ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈالر ایڈجسٹمنٹ، عوام پٹرول پر10.70 روپے فی لٹر کے ریلیف سے محروم

 اسلام آباد (پی پی آئی)نگران حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھ کر عوام کو فی لٹر 10 روپے 70 پیسے کے ریلیف سے محروم کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق پٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کے باعث شہری پٹرول پر10 روپے70 پیسے فی لٹرکے ریلیف سے محروم ہوگئے۔ڈالر کی ایڈجسٹمنٹ کے باعث عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف نہ مل سکا، ذرائع نے بتایا کہ شہری پٹرول پر 10روپے70 پیسے فی لٹر اور ہائی اسپیڈڈیزل پر فی لٹر 20 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ فی لٹر پٹرول پرایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 14روپے17 پیسے کااضافہ کیا گیا اور فی لٹر پیٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ3 روپے21 پیسے عائد کردی۔پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل پٹرول پر پی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 10.96روپے منفی تھی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فی لیٹرڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 45 پیسے کا اضافہ کیا ہے اور پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بڑھا کر 2.67روپے کردی گئی ہے۔اس سے قبل فی لیٹرڈیزل پرپی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ2.22 روپے تھی۔