روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزارت خزانہ  نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی

 اسلام آباد (پی پی آئی)وزارت خزانہ  نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے۔پی پی آئی کے مطابق  پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2024-25کے اہم اہداف پر اصولی اتفاق ہوا ہے تاہم اہداف کو حتمی شکل مارچ  میں دی جائے گی،پی پی آئی کے مطابق وفاق کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ کا حجم 16500ارب روپے جبکہ مالیاتی خسارے کا ہدف 9000 ارب روپے کا خدشہ ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2024-25کے اہم اہداف پر اصولی اتفاق ہوا ہے تاہم اہداف کو حتمی شکل بجٹ سازی کے موقع پر دی جائے گی۔