سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الہٰی اور دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

   لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی اور دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کا ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سمیت دیگر کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائرکیا گیا تھا جس کے مطابق پرویز الہٰی اور ان کے بیٹے مونس الہٰی سمیت دیگر نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔نیب ریفرنس کے مطابق پرویز الہٰی نے بطور وزیراعلی پنجاب عہدے کاغلط استعمال کیا۔پیر کے روز پرویزالہٰی سمیت دیگر کیخلاف دائر نیب ریفرنس کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج نسیم احمد کی جانب سے ریفرنس کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔فاضل جج نے ریفرنس کو سماعت کیلئے زبیر شہزاد کیانی کی عدالت میں بھجوایا۔