لاہور(پی پی آئی) توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرکے املاک کو تقصان پہنچانے کے مقدمے میں عدالت نے تحریک لبیک پاکستان 26 کارکنان کو بری کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے چودھری ملک سلیم، ایس کے حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے 26 کارکنان کو بری کر دیا۔واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ چونگ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ تحریک لبیک کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا۔
Next Post
پرویز الہٰی اور دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن کا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر
Mon Dec 4 , 2023
لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی اور دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کی کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کا ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی سمیت دیگر کیخلاف ایک ارب 23 کروڑ […]