سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوریا کھاد کی قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر ہوشربا اضافہ،کسانوں کو مشکلات

کراچی (پی پی آئی)ملک بھر میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں یوریا کی 50 کلو بوری ایک ہزار روپے تک مہنگی ہو گئی ہے، قیمت میں اضافے کے بعد 50 کلو بوری کی نئی قیمت اب 5000 روپے ہو گئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق  حالیہ ہفتے میں پشاور میں یوریا بیگ کی قیمت 1000 روپے تک بڑھی، گوجرانوالہ میں یوریا کی بوری 500 روپے تک مہنگی ہوئی، سکھرمیں یوریا بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوا۔لاہور میں یوریا کے پچاس کلو کا بیگ 100 روپے، جب کہ سرگودھا میں یوریا بیگ کی قیمت 67 روپے تک بڑھی، لاڑکانہ میں یوریا کے پچاس کلو بوری 195 روپے تک مہنگی ہوئی۔