اسلام آباد (پی پی آئی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر چارٹر آف اکانومی کی تجویز پیش کردی۔ شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتا ہے، چارٹر آف اکانومی کی تجویز بطور قائد حزب اختلاف دی جس پر آج پوری قوم متفق ہو چکی ہے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہو گی، عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں، ہم روزگار مہیا کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارا کم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا، اگر انتخابات میں کامیابی ملی تو معاشی منشور پر عمل کریں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ کاروبار میں آسانی لاکر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے، برآمدات میں اضافہ کرکے معاشی پائیداری یقینی بنائیں گے، البتہ تاریخ گواہ ہے عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ(ن)لاتی ہے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، الیکشن جیت کر نوجوانوں کو ہنرمند جبکہ سٹارٹ اپس کی معاونت اور سرپرستی کرکے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے۔
Next Post
حلقہ بندیوں پر تحفظات، الیکشن کمشنر سندھ پر اعتماد نہیں:مسلم لیگ (ن) سندھ
Tue Dec 5 , 2023
کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما بشیر میمن نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، ہمیں الیکشن کمشنر سندھ پر اعتماد نہیں۔حلقہ بندیوں میں کراچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے، حلقہ بندیوں سے متعلق ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق بشیر میمن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس قانونی راستہ […]