کراچی (پی پی آئی)مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما بشیر میمن نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر تحفظات ہیں، ہمیں الیکشن کمشنر سندھ پر اعتماد نہیں۔حلقہ بندیوں میں کراچی کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے، حلقہ بندیوں سے متعلق ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق بشیر میمن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس قانونی راستہ موجود ہے، ہم پرامن لوگ ہیں، قانونی راستہ ہی استعمال کریں گے، حلقہ بندیوں کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی گئیں، فرمائشوں پر حلقے بنائے گئے، ہم نے کسی افسر کو دھمکی نہیں دی، سعید غنی میری طرح ورکر ہے جو بولتا ہے بولنے دیں نہال ہاشمی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پری پول دھاندلی شروع کردی ہے، پی پی کی دھاندلیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔
Next Post
پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک،سکول کے قریب دھماکا، 2بچے زخمی
Tue Dec 5 , 2023
پشاور(پی پی آئی)پشاور میں ورسک روڈ پر نجی بینک اورسکول کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا،جس کے نتیجے میں 2بچے زخمی ہو گئے، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائیوقوعہ کی طرف روانہ ہو گئیں۔