سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں دھند کا راج، موٹر وے سمیت بڑی شاہراہیں بند

لاہور(پی پی آئی) پاکستان بھر میں شدید دھند کا راج ہے اورموٹروے سمیت اہم شاہرائیں ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ لاہور میں موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے ننکانہ صاحب تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے،شہری متبادل راستہ اختیارکریں، غیرضروری سفر سے بھی گریز کریں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھیدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔پی پی آئی کے مطابق  نارووال کی صورتحال  نارووال کرتاپور اور گردونواح میں دھند اندھا دھند ہونے کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی، حد نگاہ 5 میٹر سے بھی کم رہ گئی، مریدکے روڈ،  نیو لاہور روڈ، سیالکوٹ روڈ اور اندرون شہر میں چلنے والی ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے