بارکھان (پی پی آئی) صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے کالی پوٹھ میں اتوار کو کھیتران قبیلے کے دو ذیلی قبیلوں کے درمیان مسلح تصادم میں دو قبائلی ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے کالی پوٹھ میں کھیتران قبیلے کے دو ذیلی قبیلوں لنگھانی اور شیرانی کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو قبائلی جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار زخمی ہوگئے۔لاشوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری طبی اور قانونی ضابطے کی تکمیل کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جب کہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مزار خان ولد گل جان اور جمعہ خان ولد شیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ یہ رپورٹ درج ہونے تک زخمیوں کے ناموں کا پتہ نہیں چل سکا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Next Post
ڈاکٹرعافیہ جیسے بے گناہوں کو انصاف ملنا انسانی حقوق کی فتح ہوگی: عافیہ موومنٹ
Sun Dec 10 , 2023
کراچی (پی پی آئی) عافیہ موومنٹ کے ترجمان محمد ایوب نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ جنسی زیادتی اور انسانیت سوز تشدد کی متاثرہ ہے۔ دنیا بھر میں انسانی حقوق کا دن منایا جارہا ہے۔ اس سال انسانی حقوق کے بین الاقوامی اعلامیہ کی 75 ویں سالگرہ […]
