اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صحت سے متعلق فلسطین کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے معاملے پر غور کیا گیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے عالمی ادارہ صحت اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے مشکل حالات میں متاثرہ لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ علاقے میں متعدی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ سے متاثرہ لوگوں کو طبی سامان کی فراہمی اور اُن کی ترسیل سمیت انسانی بنیادوں پر امداد کی مستقل اور قابل اعتماد محفوظ رسائی کی حمایت کرتا ہے۔اجلاس کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں غزہ کیلئے فوری اور بلاتعطل انسانی امداد کی رسائی پر زور دیا گیا ہے۔
Next Post
شیڈول بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف لنڈیکوتل گریڈ سٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا
Mon Dec 11 , 2023
لنڈی کوتل (پی پی آئی) لنڈی کوتل میں قومی مسائل کمیٹی کے زیر اہتمام تمام اقوام کا بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور نامناسب بجلی سپلائی شیڈول کے خلاف لنڈیکوتل گریڈ سٹیشن کے سامنے احتجاجی دھرنا ہوا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کالے جھنڈے اٹھائے تھے جن پر […]
