پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور آذربائیجان کا توانائی کے شعبے میں اقتصادی تعاون بڑھانے پراتفاق

ٓاسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اور آذربائیجان نے خصوصا توانائی کے شعبے میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے توانائی کے نگران وفاقی وزیر علی محمد اور پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر Khazar فرہادوف کے درمیان آج (پیر) کواسلام آباد میں ایک ملاقات میں طے پایا۔وفاقی وزیر نے آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماہ دسمبر کیلئے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے حال ہی میں آذربائیجان سے مائع قدرتی گیس خریدی تھی۔انہوں نے کاپ۔ 28 کے موقع پر آذربائیجان کی طرف سے قائم کئے گئے پویلین کی تعریف کی۔آذربائیجان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ اپنے ملک کے برادرانہ تعلق کو وسیع تر اقتصادی تعاون میں بدلنے کا پختہ عزم ظاہر کیا۔