شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق ا کیلئے اخلاقی حمایت جاری رکھے گا,وزیراعظم انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق اور حق خودارادیت کیلئے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔یہ بات انہوں نے آزاد کشمیر کے نگران وزیراعظم چوہدری انوار الحق سے آج (منگل) کواسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔انوار الحق نے کہا کہ جموں وکشمیر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ اقوام متحدہ، سیکورٹی کونسل سے ملحقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا پاکستان بھارت کے غیرقانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کی حیثیت کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو یکسرمسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی مرضی اور عالمی قانون و انصاف کی ضروریات کے خلاف متنازعہ علاقے کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے فیصلے کرنے کا بھارت کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی نام نہاد قانون سازی اور عدالتی فیصلوں کی آڑ میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بچ نہیں سکتا۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بھارت کی پانچ اگست دوہزار انیس کی یکطرفہ اور غیرقانونی کارروائی کا مقصد بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی جغرافیائی ڈھانچے اور سیاسی منظرنامہ کو تبدیل کرنا ہے جو کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اس کی کوئی جواز نہیں ہے۔ملاقات میں جموں وکشمیر کے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔