شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان کی پہلی قومی خلا ئی پالیسی کی منظوری دی

اسلام آباد (پی پی آئی) نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان کی پہلی قومی خلا ئی پالیسی کی منظوری دی ہے جس کے تحت بین الاقوامی کمپنیوں کو صارفین کومواصلات کی خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔یہ بات آج تیسرے پہر اسلام آباد میں اطلاعات ونشریات کے نگران وزیر مرتضی سولنگی نے وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق میڈیا بریفنگ میں کہی۔مرتضی سولنگی نے کہاکہ بین الاقوامی کمپنیاں نچلے مدار میں مواصلاتی سیاروں کے ذریعے اپنی خدمات فراہم کریں گی۔انہوں نے کہاکہ اس پالیسی سے نہ صرف غیرملکی سرمایہ کاری راغب ہوگی بلکہ ان خدمات پر خرچ ہونے والا غیرملکی زرمبادلہ بھی محفوظ ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پالیسی سے پاکستان میں عالمی معیار کے مطابق خلا کے ریگولیٹری نظام کے قیام میں بھی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ سپارکو میں تحقیق وترقی کیلئے فنڈز بھی مختص کئے گئے ہیں۔مرتضیٰ سولنگی نے ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو موخر کردیا۔انہوں نے کہاکہ کابینہ نے قیمتیں مقرر کرنے اور ضابطے کے پورے نظام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی تاکہ اس مسئلے کا جامع اور پائیدار حل نکالا جاسکے۔وزیراطلاعات نے کہا کہ کابینہ نے ان افغان شہریوں کیلئے پروسیسنگ فیس آٹھ سو ڈالر سے کم کرکے چار سوڈالر کردی ہے جو کسی تیسرے ملک جارہے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان میں ایسے افغان شہریوں کے قیام کے عرصے کی حتمی تاریخ کو اس ماہ کی اکتیس سے آئندہ سال 29فروری تک توسیع دی گئی ہے۔مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد جرمانے کا اطلاق ماہانہ سوڈالر کے نرخ کے حساب سے ہوگا جسکی زیادہ سے زیادہ حد آٹھ سوڈالر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانیوں کو قانونی دستاویزات حاصل کرنے یا جلد از جلد کسی دوسرے ملک جانے کے معاہدوں کو حتمی شکل دینے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔کشمیر کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے غیرقانونی فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہاکہ کابینہ نے اسے مسترد کرتے ہوئے غیرقانونی قراردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جو کہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرگزشتہ سات دھائیوں سے زیرالتواء ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرناچاہیے۔ڈاکٹر عمر سیف نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کاشغر سے کراچی تک فائبر آپٹک بچھائی گئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اورڈیجیٹل رابطے میں بہتری آئے گی انہوں نے کہاکہ ٹیلی کام انڈسٹری کے کیسز کو نمٹانے کیلئے خصوصی ٹیلی کام ٹربیونل کورٹس قائم کی جائیں گی۔