اسلام آباد(پی پی آئی(پاکستان اور ڈنمارک نے دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے، اعلیٰ سطح کے روابط بڑھانے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے ریاستوں اور سرحدی علاقوں اور امورکشمیر کے وزیر انجینئر امیر مقام اور پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات میں ہوا۔ریڈیو پاکستان کے مطابقانہوں نے افغان مہاجرین کی فلاح و بہبود اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مواقع بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔امیر مقام نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک افغان پنا ہ گزینوں کیلئے صحت، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ پروگرام شروع کرسکتے ہیں۔وفاقی وزیر نے ملک میں مقیم افغان باشندوں کی میزبانی میں پاکستان کو درپیش مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری نے بھی اس سلسلے میں فراخدلانہ مدد کی ہیڈنمارک کے سفیر نے پاکستان کی طرف سے پناہ گزینوں کے پروف آف رجسٹریشن کارڈز کی مدت میں توسیع کے حالیہ فیصلے کی تعریف کی۔