شکارپور کچے اور پکے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،آئی جی سندھ

کراچی(پی پی آئی) آئی جی پی سندھ رفعت مختار راجہ نے ضلع شکارپور کا دورہ کیا۔شکارپور آمد پر ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی شکار پور نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کا استقبال کیااس موقع پرانھیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے جنرل سلام پیش کیا۔آئی جی پی سندھ نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ یادگار شہداء پر فاتحہ خوانی کی۔دورے کے دوران آئی جی پی سندھ کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس شکارپور میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر محمد عمران خان نے آئی جی سندھ کو ضلع شکارپور کے کچہ اور امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ شکارپور کچے اور پکے کے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ منظم جرائم کے خلاف جو بھی ہتھیار استعمال کرنا ہے وہ استعمال کریں گے۔ آپریشن میں پولیس کے ساتھ رینجرز بھی حصہ لے گی اس کے ساتھ ساتھ کچہ اور پکہ کے علاقوں کو جرائم سے محفوظ بنانا ہوگا. کچے میں امن امان کو یقینی بنایاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ کچے میں لڑنے والیڈاکوؤں کی بیخ کنی,ڈکیتیوں اورجرائم کی روک تھام لیئے پنجاب پولیس سے بھی مدد لی جائے گی۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جدیدہتھیاروں اور آلات کے ساتھ آپریشن کیا جائیگا۔آئی جی پی سندھ نے کہا کہ مجرموں کے سہولت کاروں اور مددگاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔کچے اور پکے سے ڈاکؤؤں / جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا سندھ پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے.آئی جی سندھ نے مذید کہا کہ ڈاکوؤں کے خاتمے تک کچے میں آپریشن جاری رہے گا۔اجلاس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب،ڈی آئی جی سکھر عبدلحمید کھوسہ،ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں، ایس ایس پی روحیل کھوسو اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ منصور مغل نے شرکت کی۔

Next Post

 بھارت اپنے غیرقانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کودبا نہیں سکتا,کاکڑ

Thu Dec 14 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے غیرقانونی اقدامات سے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کودبا نہیں سکتا بلکہ ایسے اقدامات سے جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی۔ وہ مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق اور قانون ساز اسمبلی […]