شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیرنہ توکبھی بھارت کاحصہ رہانہ ہی کبھی اس کاحصہ ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیر نہ تو کبھی بھارت کا حصہ رہا ہے اور نہ ہی کبھی اس کا حصہ ہوگا۔ آج(جمعہ) مظفر آباد میں ایک نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے تنازعے کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے میں ہی مضمرہے۔ انہوں نیکہا کہ بھارت کی کوئی عدالت یا اسمبلی کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو مزید تحریک دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں بھارت کے موقف کو عالمی برادری نے قبول نہیں کیا۔کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کے عظیم نصب العین کو دبا نہیں سکتا۔  انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہم سمجھتیہیں کہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے   شہری پاکستان کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کے حقوق غصب نہیں ہونے دیں گے۔مظفر آباد میں کشمیری قیادت کے ساتھ اپنے مشاورتی اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم  نے کہا کہ یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ بات چیت کاایک اور دور اسلام آباد میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مظلوم کشمیری عوام کا موقف مزید موثر انداز میں پیش کرنے کے حوالے سے کشمیری قیادت کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہیں گے۔ انہوں نیکہا کہ پاکستان ہر محاذ پر کشمیری عوام کیحقوق کی ترجمانی کرتا رہے گا۔