شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈکیتی  مین جاں بحق ہونیوالے این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب کے والدین کی آئی جی سندھ سے ملاقات

کراچی(پی پی آئی)گذشتہ دنوں دوران ڈکیتی  مین جاں بحق ہونیوالے این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم سید مرتضٰی حسین کے والدین سے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ملاقات کی۔انہوں نے وقوعے میں متوفی کے زخمی ہونیوالے بھائی کی خیریت بھی دریافت کی۔آئی جی سندھ نے متوفی کے والدین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انھیں یہ یقین دلایا کہ پولیس انتہائی جامع تحقیقات اور تفتیش کی بدولت واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیگی۔ملاقات میں موجود ڈی آئی جی ایسٹ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی انویسٹی امیر سعود مگسی نے کیس کی تفتیش میں ہونیوالی ابتک کی پیش رفت پر تفصیلات سے آئی جی سندھ کو آگاہی دی۔ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ کرائم سین سے اکٹھا شواہد, عینی اور واقعاتی شہادتوں کو پیش نظر رکھ پولیس تمام تر تیکنیکس اور جدید آلات کو استعمال کررہی ہے انہوں بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ آئی جی سندھ نے مرحوم طالب علم کے لیئے دعائے مغفرت کی جبکہ اسکے زخمی بھائی کے لیئے صحتیابی کی دعا کی۔اس موقع پر مرحوم طالب علم کے والد نے بتایا کہ سید مرتضٰی حسین ایک ہونہار,ذہین اور لائق طالب علم تھا اس نے اسکول تا جامعہ تک کے تعلیمی سفر میں ہمیشہ امتیازی پوزیشن حاصل کی وہ گولڈمیڈلسٹ تھا۔