شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 روڈ ٹو مکہ منصوبہ حجاج کرام کیلئے ایک منفرد اور بہترین سہولت ہے، انیق احمد

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیر مذہبی امور انیق احمد نے اگلے سال حج کیلئے بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ ایک منفرد سہولت ہے۔انہوں نے کہا کہ عازمین کے سفر سے متعلق تمام ضروریات مقامی سطح پر پوری کرنا سعودی حکومت کا بہترین فیصلہ ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی وزارت عازمین کو بہترین ممکنہ سہولتیں فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ حج انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود بھی اگلے ماہ سعودی عرب جائیں گے۔سعودی سفیر نے پاکستانی عازمین کی سہولت کیلئے مکمل تعاون کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ عازمین کی سہولت اور تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے انتظامات کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔