شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس آفس میں آر اوپلانٹ کا افتتاح کر دیا

کراچی (پی پی آئی) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے آج سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آر او پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔اس موقعے پر بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کے آراوپلانٹ پولیس کی ویلفئربرانچ کی جانب سے سی پی او آفس میں نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد سینٹرل پولیس آفس میں پینے کے صاف پانی کی دیرینہ ضرورت پوری کرنا اور سی پی او کے جملہ اسٹاف کے لیئے ایک صحتمند اور تمام تر مضر اثرات سے پاک پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔سینٹرل پولیس آفس میں قائم مسجد کے ساتھ ہی نصب اس آر او پلانٹ سے 500 گیلن گنجائش کے ٹینک میں فلٹر کیئے گئے پانی کی لائن سی پی او کینٹین کے اندر اور باہر تک زیر زمین بچھادی گئی ہے۔سی پی او اسٹاف نا صرف کینٹین کے اندر دوران طعام صاف پانی پی سکیں گے بلکہ اپنے اپنے دفاتر کے لیے بھی پینے کا پانی آراوپلانٹ سے لے سکیں گے۔  افتتاح کے موقع پر سی پی او کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔