خیرپور (پی پی آئی) فیض محمد بندو تھانے کی حدود کوٹ میر محمد لنک روڈ پر اتوار کو پولیس ٹیم اور ڈاکوؤں کے گروہ کے درمیان مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو شہری زخمی ہوگئے۔ایک رپورٹ کے مطابق تھانہ) فیض محمد بندو کی حدود میں کوٹ میر محمد لنک روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ کردی۔جس کے نتیجے میں نامعلوم ڈاکو ہلاک اور دو شہری سجن علی کتبر اور رجب علی کتبر زخمی ہو گئے جبکہ ہلاک ڈاکو کے ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
Next Post
طورخم بارڈر سے منسلک مزدوروں پر سختی نہ کی جائے، مزدور کمیٹی
Sun Dec 17 , 2023
طورخم(پی پی آئی)طورخم میں مزدور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس مین کہا گیا کے طورخم بارڈر سے منسلک مزدوروں پر سختی نہ کی جائے۔ اجلاس مین کہا گیا کے مزدوروں پر تشدد اور پابندی کے حوالے سے اعلیٰ حکام کو جمعرات کے دن تک ڈیڈلائن دی گئی ہے۔طورخم بارڈر […]
