تلہار(پی پی آئی) شاہ واہ بس اسٹاپ کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار وین اور موٹر سائیکل میں زوردار تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی فوت ہوگئے۔ دونوں افرادکی پہچان 32 سالا فیاض علی لغاری اور 63 سالاہادی بخش لغاری کے طور پر ہوئی ہے، دونوں گلاب لغاری شہر کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ ٹنڈو غلام حیدر پولیس نے دونوں افراد کی لاش قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔ یاد رہے کہ اہم قومی شاہراہ حیدرآباد- بدین روڈ پر اکثر حادثات ہوتے رہتے ہیں اور انسانی زندگیاں وقت سے پہلے ہی ختم ہورہی ہیں۔
Next Post
جامعہ سندھ کی جانب سے صبح و شام کے پروگرامز میں داخلوں کیلئے پہلی عارضی میرٹ لسٹ جاری
Mon Dec 18 , 2023
جامشورو(پی پی آئی)جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے نئے تعلیمی سال 2024ئکیلئے بی ایس (تھرڈ ایئر)، ایم بی اے، ایل ایل ایم، بی ایڈ ڈیڑھ سالہ و ڈھائی سالہ صبح و شام کے پروگرامز میں داخلوں کیلئے پہلی عارضی میرٹ لسٹ جاری کی گئی ہے، جس پر اعتراضات کیلئے دو […]
