جھڈو(پی پی آئی) گورنمنٹ گرلز کالج جھڈو کی کالج مینیجمینٹ کمیٹی کا اجلاس سی ایم سی چیئرمین میر کامران تالپور کی زیر صدارت منعقد کیا کیا،اجلاس میں چیئرمین سی ایم سی میر کامران تالپور، سیکریٹری شمس النساء تالپور،ممبران خالد صدف اور رانا تصورعلی راجپوت نے شرکت کی، اجلاس میں گورنمنٹ گرلز کالج میں سولر پینل کی بحالی اور بہتری کے لیے کام کرانے کی منظوری دی گئی جبکہ اسٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی جوکہ تین ماہ کی بقایا ہے کی ادائیگی کی بھی منظوری دی گئی، اجلاس میں گورنمنٹ گرلز کالج جھڈو کے امتحانی مرکز کو ٹنڈو جان محمد منتقل کرنے پر شرکاء کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اس موقع پر سیکریٹری کالج مینیجمینٹ کمیٹی و کالج پرنسپل شمس النساء تالپور نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ وہ اس سلسلے میں ذاتی طور پر کوشش کریں گی تاکہ امتحانی سینٹر دوبارہ سے گورنمنٹ گرلز کالج جھڈو منتقل ہوسکے،جس کے لیے شہریوں اور کمیٹی کے اراکین کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے اوراس موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی جھڈو میر کامران تالپور سے بھی استدعا کی گئی کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنا اثر رسوخ اور کردار ادا کریں جس پر کمیٹی ممبران نے مکمل اتفاق کیا۔
Next Post
حکومت ملک میں آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم
Tue Dec 19 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ عبوری حکومت ملک میں آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے آج (منگل) کوئٹہ میں مقامی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر کہاکہ حکومت غیرقانونی طو ر پر مقیم غیر ملکیوں کے […]
