اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی پیک نے پاکستان کاسماجی ومعاشی منظرنامہ تبدیل کردیا ہے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(پی پی آ ئی) وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ دوہزار تیرہ سے شروع ہونے والی چین پاکستان اقتصادی راہداری نے توانائی کے شدید بحران اور کمزور بنیادی ڈھانچے کے مسائل پر قابو پاکر پاکستان کا سماجی  و معاشی منظرنامہ تبدیل کردیا ہے۔ انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں آٹھویں چین پاکستان اقتصادی راہداری میڈیا فورم سیخطاب کرتے ہوئیکہا یہ فورم میرے لئے ذاتی طور پر بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا سی پیک میڈیا فورم چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اصل حقائق اور معلومات پیش کرکے اس کیخلاف پروپیگنڈا ختم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا سی پیک بنیاد ی ڈھانچے کا ایک منصوبہ ہے جس سے دوہزار تیرہ سے دولاکھ چھتیس ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور براہ راست روزگار کے بارہ لاکھ مواقع بنیں گے جس سے مقامی افرادی قوت کی ترقی میں اضافہ ہوگا اور علاقائی عدم مساوات میں کمی ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے نقطہ نظر کو تشکیل دینے میں ذرائع ابلاغ کے اہم کردار کیلئے با مقصد خبر سازی کی ضرورت ہے۔