شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وفد کی پنجاب کے گورنر سے ملاقات

لاہور(پی پی آئی(فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے اساتذہ اور سابق طلبہ کے ایک وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں آج گورنر ہاؤس لاہور میں پنجاب کے گورنر محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بہتری کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں جس میں فیملی میڈیسن بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا محدود وسائل کے باوجود مثبت اجتماعی سوچ معاشرے کے ہر شعبے کو بہتر بناسکتی ہے۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے نظام میں استحکام اور مناسب لائحہ عمل پر زور دیا۔ گورنر نے کہا کہ ملک میں نرسنگ کے شعبے کو منظم انداز میں فروغ دینے کی ضرور ت ہے۔