ایف پی سی سی آئی انتخابات میں بی ایم پی پی، یوبی جی الائنس کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے،خرم اعجاز

کراچی (پی پی آئی) بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) کے کو آرڈینٹر خرم اعجاز نے کہا ہے کہ  بی ایم پی پی اور یوبی جی الائنس کو چیمبرز اور ایسو سی ایشنز سے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔ملک کے تمام صوبوں کے چیمبرز الائنس میں شامل ہوئے ہیں لہٰذا ہم پُرامید ہیں کہ ہما رے امیدواروں کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بھا ری اکثریت سے کامیابی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔الائنس کے امیدوار صلاحیتوں کے لحاظ سے اپو زیشن کے امیدواروں کے مقابلے میں زیا دہ بہترہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایم پی پی اور یوبی جی الائنس کے استقبالیے میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرنگراں وزیر صنعت، زراعت و خوراک پنجاب اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر، معروف صنعتکار زبیر طفیل، میاں زاہد، عدیل صدیقی، حنیف گوہر، خالد تواب، احمد چنائے، مظہر ناصر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں بی ایم پی پی اور یو بی جی الائنس کے امیدوار برائے صدر عاطف اکرام شیخ، سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، نائب صدور ذکی اعجاز، آصف سخی، آصف انعام، امان پراچہ، عبدل موہامن خان، محترم قرۃ العین، زین افتخار چوہدری اور ووٹر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔           نگراں وزیر صنعت، زراعت و خوراک پنجاب اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ  ایس ایم تنویر نے کہا کہ معا شی تناظر میں تاجر برادری کو باصلاحیت لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ ہمیں پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے اداروں میں ایسے لوگوں اور شخصیات کو لانا ہوگا جو پاکستان کی معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں اور معاشی استحکام کے لیے جامع سفارشات پیش کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی ایم پی پی پروگریسیو اور یو بی جی الائنس کے امیدوار صنعتکا روں اور تاجروں کی امنگوں کے آئینہ دار ہیں۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں چیمبرز اور ایسوسی ایشنز بی ایم پی پی، یوبی جی الائنس کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔

Next Post

فراز الرحمان نے کاٹی کی صدارت سے قبل از وقت دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا

Wed Dec 20 , 2023
کراچی (پی پی آئی) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر  اور پاکستان بزنس گروپ کے چیئرمین فراز الرحمان نے کاٹی کی صدارت سے قبل از وقت دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تشویشناک صورتحال ہے کہ ملک معاشی بحران سے […]