شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور چین کا تجارت میں اضافے،خوشحالی کے لئے ملکر کام کرنے کا عہد

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان اور چین نے تجارت میں اضافے اور خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کے لئے ملکر کام کرنے کا عہد کیا ہے۔اس عزم کا اظہار پاکستان میں چین کے اقتصادی قونصلر یانگ گوانگ یوان نے اسلام آباد میں وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات میں کیا۔چینی سفارت کار نے پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک پرجوش پانچ سالہ وژن کی نقاب کشائی کی، جس میں پاکستان کی برآمدات کے لیے پچیس ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر اعجاز نے ” امداد نہیں تجارت” کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لئے اپنے وژن پر زور دیا۔چین نے افریقی اور وسطی ایشیائی منڈیوں تک رسائی کے لئے پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اور کم لاگت پرافرادی قوت استعمال کرنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔