شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران حکومت کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کررہی،مرتضٰی سولنگی

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کوئی ایسی جماعت یا امیدوار نہیں ہے جس کی نگران حکومت اپنی آئینی مدت کے دوران حمایت کر رہی ہے۔ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن، ریڈیو پاکستان اور سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان میں تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو برابر کے مواقع دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے آٹھ فروری کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کا اسلام آباد پریس کلب کے باہر گزشتہ تئیس دنوں سے قائم احتجاجی کیمپ کے شرکاء کے خلاف طاقت کے استعمال کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اس معاملے کی تحقیق کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کمیٹی نے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی ہے اور فوری طور پر عورتوں اور بچوں کی رہائی کا حکم دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے والے متعدد مرد مظاہرین کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔