شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی جی سندھ سے کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

لاہور(پی پی آئی)آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے 06 رکنی وفد نے نورخان نیازی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفد نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور اس ضمن میں کیئے گئے اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملیر سے گذشتہ دنوں چھینی گئی مال بردار گاڑی کی برآمدگی اور پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔آئی جی سندھ نے وفد سے کہا کہ پولیس کا کام امن وامان کے قیام میں اپنی مجموعی کاوشوں و اقدامات کو ناصرف یقینی بنانا ہے بلکہ عوام کے جان و مال,عزت و آبرو کی حفاظت کے ضمن میں کی جانیوالی کاروائیوں کو مؤثر,مربوط اور غیرمعمولی بھی بنانا ہے۔آجی سندھ رفعت مختارراجہ نے مستقبل می ٹرانسپورٹرزاورپولیس کے درمیان روابط مضبوط اور موثربنانے کے لیے کوآرڈینیشن کمیٹی اور اے آئی جی آپریشن شیرازنذیرکوفوکل پرسن بنانے کی ہدای دیں۔اس موقع پراے آئی جی ایڈمن،اے آئی جی آپریشن بھی موجود تھے جبکہ ڈی آئی جی حیدرآباد،ایس ایس پی نوشیروفروزاورشہید بے نظیرآباد نے ذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔