شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ سے صوبائی وزیر آبپاشی ایشور لال کی ملاقات

کراچی (پی پی آئی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے صوبائی وزیر آبپاشی ایشور لال نے گورنر ہا?س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کے نہری نظام کی بہتری، مختلف فصلوں کے لئے پانی کی دستیابی،ٹیل کے آباد گاروں کے مسائل اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ نہری پانی کی بہتر تقسیم سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نہری پانی کی شاخوں کو پختہ بنانے کے کام کو تیز کیا جائے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے موثر اقدامات ضروری ہیں، انہوں نے کہا کہ فصلوں کے لئے آبپاشی کے متبادل طریقوں کو بھی استعمال میں لایا جائے۔ صوبائی وزیر آبپاشی ایشور لال نے گورنر سندھ کو محکمہ کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔